تین: ایک منفرد مثلث

امیتابھ بچن کی نئی فلم تین، تین ایسے افراد کے احساسات اور جذبات کی کہانی ہے جو انصاف اور اپنے دکھوں سے رہائی پانے کے لیے ایک ہی مقام پر آ ملتے ہیں۔

فلم کی ہدایات ریبھو داس گپتانے دی ہں جس میں امیتابھ بچن جان بسواس کا کردار ادا کررہے ہیں جو آٹھ سال قبل اپنی پوتی اینجلا کے اغوا کے بعد سے انصاف کی تلاش میں ہیں جبکہ نوازالدین صدیقی ایک پادری مارٹن داس کے روپ میں ہیں جو ماضی میں ایک پولیس افسر تھے لیکن آٹھ سال قبل ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے تب تبدیل ہوگئی جب وہ اغوا ہونے والی اینجیلا کی بازیابی میں ناکامی کا زمہ دار اپنے آپ کو ٹھہراتے ہوئے پولیس کا پیشہ چھوڑ کر سکون کی تلاش میں پادری بن گئے۔

اتفاق سے آٹھ سال بعد دوبارہ اس ہی طرح کا ایک اور واقعہ رونما ہوجاتاہے جس میں رونی نامی ایک بچی کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور اس کیس کی پیروی انسپیکٹر سریتا سرکار (ودیا بالن ) کرہی ہیں۔

کیس کو سلجھانے میں چھان بین کے دوران سریتا کی نطر آٹھ سال قبل ہونے والی اس کیس پر پڑتی ہے جس کے بعد وہ جان بسواس اور مارٹن داس سے رابطہ کرتی ہیں۔

image002

کیا ان دونوں کیسز میں بچیوں کو بازیاب کرالیا جاتاہے اور مجرموں کو سزاملتی ہے یا نہیں، یہی فلم کا ماخذ ہے۔

فلم کی موسیقی کلنٹن کاریجو نے ترتیب دیے۔ فلم کے مشہور گانوں میں حق ہے، روٹھا، کیوں رے، اور گراہن شامل ہیں۔

کولکتہ میں فلمائی جانے والی اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کا پوسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نے ڈیزائن کیا ہے۔

image003 (2)

تین ۲۰۱۳ میں ریلیز ہونے والی کورین فلم مونٹاج سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو تجزیہ کار کے مطابق اپنے تجس اور پراسراریت کی وجہ سے الفریڈ ہچکاک کی فلموں کی یاد دلاتی ہے

پاکستان میں اس فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے