یورو کپ فٹبال کا فائنل، سیکیورٹی سخت

ئفرانس اور پرتگال کے درمیان فٹبال کے یورو 2016 کےفائنل کے لیے پیرس اور اس کے گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زیادہ فرانسیسی پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سٹیڈیم کی نگرانی کے علاوہ ایفل ٹاور اور شانزا لیزے جیسے معروف مقامات کی نگرانی کے لیے بھی پولیس تعینات کی جارہی ہے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اگر فرانس جیت گیا تو فتح پریڈ نہیں نکالی جائے گي۔

فرانس اور پرتگال کے مداح اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی پیرس کی نگرانی کر رہے ہیں

خیال رہے کہ اس حملے میں جہادی بندوق برداروں نے فرانس سٹیڈیم سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا اور 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 1900 پولیس اہلکار فین زون کی نگرانی کریں گے جبکہ 3400 پولیس والے شانزا لیزے پر ہوں گے جن میں سے کچھ پولیس اہلکاروں کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیل شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم کی جانب روانہ کر دیا جائےگا۔

1900 پولیس اہلکار ایفل ٹاور کے پاس تعینات کیے جائیں گے۔ پیرس میں میئر کے چیف آف سٹاف میتھیاس ویشیرا نے کہا: ’ہمارے پاس 50 شائقین کے مقابلے پر ایک سپاہی کا تناسب ہے اور یہ انتہائی معیاری ہے۔‘

اس سے قبل جب فرانس نے سنہ 1998 میں فٹبال کے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی تو شانزا لیزے پر دس لاکھ سے زیادہ افراد نے جشن منایا تھا لیکن اس بار حکام کے مطابق فرانس کی فتح کی صورت میں وہاں جشن نہیں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے