انٹرنیٹ مدافعتی نظام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مدافعتی نظام کو کمزوربنانے کے ساتھ مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

سوان سی اور میلان یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر آپ جتنا زیادہ وقت گزاریں گے بیماریوں کا خدشہ بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں18 سے 101 سال تک کی عمر کے 500 افراد کے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے اوقات اور ان کی صحت کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیق کاروں کے مطابق تقریبا 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی حد تک انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا ہیں۔ اس گروپ میں بیماریوں کی شرح دوسرے گروپ کی نسبت 30 فیصد زیادہ پائی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا افراد جب اس سہولت سے دور ہوتے ہیں تو ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور جب وہ دوبارہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ان کے جسم میں ہارمون کورٹیسول کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

ہارمونز کے اس اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور پڑجاتا ہے جس کا نتیجہ متعدد قسم کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔

جن افراد میں بیماریوں کی شرح 30 فیصدسے زیادہ پائی گئی وہ روزانہ اوسطا ًچھ گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے جبکہ اس سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں بیماریوں کی شرح اور بھی زیادہ تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے