ایکٹر ان لا: عید الاضحیٰ پر ریلیز

بہت جلد سینماؤں کی زینت بننے والی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے میڈیا سے ملاقات کی۔

فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں جبکہ اسے فضا علی مرزا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کو پاکستان اور بیرون ملک اردوون پکچرز کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کیا جائے گا۔فلم کے مرکزی اداکاروں میں فہد مصطفیٰ ، مہوش حیات اور علی خان کے علاوہ مشہو بھارتی اداکار اوم پوری شامل ہیں۔

Director, Nabeel Qureshi & Producer, Fiza Ali Meerza and Actor in Law Production Team

سٹار لنکس اینڈ پی آر کی سی ای او شہناز رمزی کی جانب سے فلم کے مختصر تعارف کے بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز اردو ون پکچرز کی نمائندہ نینا، ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضہ علی نے فلم کے حوالے سےگفتگو کی۔

Nina Kashif, Nabeel Qureshi and Fiza Ali Meerza

ٹریلر دکھائے جانے کے بعد فلم کی کاسٹ فہد مصطفیٰ ، مہوش حیات اور علی خان نے شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات، اپنے کرداروں، خاص طور پر اوم پوری کے ساتھ کام کے تجربات کے بارے میں بات کی۔

Fahad Mustafa, Mehwish Hayat &

تقریب کے انتظامی فرائض سٹار لنکس اویونٹس اینڈ پی آرنے ادا کیے تھے۔ یہ فلم اس سال عید الاضحیٰ پر ریلیز کردی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے