اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے565رنز کا ہدف

[pullquote]اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 173رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 565رنز کا ہدف ملا ہے۔[/pullquote]

انگلش ٹیم نے آج 489 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ نامکمل اننگز آگے بڑھائی، تو کپتان الیسٹر کک 49اور پہلی اننگز کے ہیرو جوروٹ 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بیٹسمینوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے اسکور 173رنز تک پہنچادیا ،الیسٹر کک 76جبکہ جو روٹ نے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کک کی ٹیسٹ کیریئر میں یہ پچاسویں نصف سنچری ہے۔ اس موقع پر کپتان الیسٹر کک نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 565رنز کا ہدف ملا ہے۔

بیٹنگ لائن کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اس طرح انگلینڈنے پاکستان کیخلاف 391 رنز کی بھاری برتری حاصل کرلی ہے ۔ انگلش ٹیم اس غیر معمولی کارکردگی کے باعث سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے، ٹیسٹ میچ میں اب بھی دو دن باقی ہیں۔

انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور589رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں چائے کے وقفے سے قبل198رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔انگلینڈ کو پہلی اننگز میں391رنز کی بھاری برتری ملی تھی۔ کپتان مصباح کے علاوہ کوئی بیٹسمین نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے67رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔معین علی نے43اور بین اسٹوکس نے39رنز کے عوض دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چار میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے