جنرل راحیل-السیسی ملاقات: مسلم امہ کے اتحاد پر زور

[pullquote]اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دنیا اور مسلم امہ کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہوجانا چاہیے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے مصر کی اسپیشل فورسز کےتربیتی مرکز کا دورہ کیا اور خصوصی مشقوں کا معائنہ کیا۔[/pullquote]

پاک فوج کے شعبہ تعلقات یعنی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق دورہ مصر کے موقع پر آرمی چیف اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔


اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری دنیا اور مسلم امہ کے متحد ہونے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق بعدازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصر کی جامعۃ الازہر کے امام اعظم شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں شیخ الازہر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم نوجوانوں کی روشن خیالی، تکنیکی ترقی، اعتدال پسندی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس سے قبل آرمی چیف نے مصر کی اسپیشل فورسز کی خصوصی مشقوں کے معائنے کے موقع پر ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے