معروف جیولری ڈیزائنر شفق حبیب پونڈز میریکل ویمین میں شامل

معروف خیولری ڈیزائنر اور شفق حبیب ہاؤس آف جیولری کی سی ای او شفق حبیب کو ان کی محنت، لگن اور زیورات کے کاروبار کے ساتھ گھربار کی زمہ داریاں سنبھالنے پر پونڈز کی جانب میریکل ویمین میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پونڈز ہر سال ۱۰۰ خواتین کو گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ اپنی محنت اور لگن سے اپنے خوابوں کو ایک کامیاب بزنس یا ادارے میں تبدیل کرنے پر میریکل ویمین کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔ پونڈز میریکل ویمین کی روح رواں مشہور اداکارہ زیبا بختیار نے شفق حبیب کو بھی اس سال کی میریکل ویمن میں شامل کرنے فیصلہ کیا ہے۔

شفق حبیب انیس سو اکیاسی سے زیورات ڈیزائن کررہی ہیں جن کی نمائش پاکستان اور بیرونی ممالک میں بھی کی جا چکی ہے۔ شفق حبیب کا کام سونے کے زیورات کو مختلف قیمتی پتھروں کے ساتھ جڑاؤ کی وجہ سے مشہور ہے۔ان کے کام میں جنوبی ایشیا کی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے