جانان کا ٹائٹل ٹریک جاری کردیا گیا

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم جانان کا ٹائٹل ٹریک حال ہی میں لندن میں ایک تقریب کے دوران جاری کردیا گیا۔ تقریب میں فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف اور ٹریک کو گانے والی بالی وڈ گلوکار ارمان ملک موجود تھے۔

ٹائٹل ٹریک کے بول فاطمہ نجیب نے لکھے ہیں اور موسیقی سلیم سلیمان نے ترتیب دی ہے۔

تقریب میں موجود گلوکار ارمان ملک کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے انتہائی پرمسرت موقع ہے اور مجھے لندن میں پہلی بار اتنا پیارملا ہے جس پر میں
آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ میرا کسی پاکستانی فلم کے لیے پہلا گانا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ گانا تمام لوگوں کو پسند آٓئے گا۔‘

[Revealing the Poster] #Janna poster revealed

ریحام خان، حریم فاروق، عمران رضا کاظم (آئی آر کے فلمز) اور منیر حسین (ایم ایچ پروڈکشن) کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں جبکہ فلم کی کہانی عثمان خالد بٹ نے تحریر کی ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں بلال اشرف، آرمینا رعنا خان، اور علی رحمان شامل ہیں۔

جانان ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جو کینیڈا سے اپنی کزن کی شادی میں شرکت کرنے سوات آئی ہوئی ایک پاکستانی لڑکی مینا (آرمیناخان) کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی ثقافت میں ڈھلنے کی کوشش میں اکثر مضحکہ خیز صورتحال کا شکار ہوجاتی ہے۔

جانان پاکستان میں اے آوائی فلمز اور پاکستان سے باہر بی فور یو فلمز کی جانب سے ۱۳ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے