اےآر وائی اور قومی کھیل ہاکی…

پاکستان کا واحد سب سےبڑا سٹیلائٹ چینل اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت ہمیشہ سے مختلف انداز میں پیش کرتے رہے ہیں، سلمان اقبال نے پاکستان کی فلم انڈسٹریز سے لیکر کھیلوں کے میدان میںبھی اپنے چینل کے پلیٹ فارم سے جس قدر خدمات پیش کی ہیں اس کی جتنی بھی تعیرف کی جائے کم ہے، قومی کھیل گزشتہ کئی دھائیوں سے سیاست کی نذر ہوئے اس بات کو پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ الحمد للہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر اقربہ پروری ، شفارش اور سیاسی دباؤ نے قومی کھیلوں کو تباہ وبربادکرکے رکھ دیا، یوں تو پاکستان میں مالداروں اور دولت مندوں کی بھی کمی نہیں لیکن قومی کھیل کو تباہی سے نکالنے کیلئے کسی نے بھی کوئی قدم آگے نہیں بڑھایا۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کراچی گنگ سمیت کئی قومی اداروں، انڈسٹریز کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔!! پاکستانی تباہ شدہ فلم انڈسٹریز کوجلا بخشی اور ایسی ایسی فلمیں تیار کیں جو ہالی ووڈ کی فلموں سے کسی طور کم نہیں ہیں۔۔۔ تعلیم و ادب کے میدان میں بھی مفکروں، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں کی ترویج، حوصلہ افزائی اور قدر و منزلت کیلئے ادبی ایوارڈ منعقد کیئے۔۔۔۔ پاکستانی بچیوں کیلئے جدید خطوط پر کمپیوٹرائز کارٹون کی فلمیں بناکر بچوں کیلئے اچھا انٹرٹینمنٹ فراہم کیا۔۔۔میڈ ان پاکستان کے نام سے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس میں پاکستانیوں کے ٹیلینٹ کو ابھارنے اور ان کی ہمت افزائی کیساتھ ساتھ معالی تعاون کیلئے ایک مثبت راہ پیش کی جس سے ہزاروںافراد مستفید ہورہے ہیں۔۔۔۔۔پاکستان میں انسانی خدمات پیش کرنے والوں کی جس قدر اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے سراہا وہ بھی ایک قابل تعریف عمل ہے ،ان میں عبد الستار ایدھی مرحوم کی
نا قابل فراموش خدمات ہیں ان کی خدمات کے پیش نظر رکھتے ہوئے 8جولائی کو چیئرٹی ڈے منانے کی مہم بھی شامل ہے، ا س مہم کو

شہریوں سمیت ریاست کے ذمہ داران اورایوان کے تمام نمائندگان نے اے آر وائی کی اس مہم مین ساتھ دینے کا عہد کیا۔۔۔۔!! سلمان اقبال نےپاکستان سےوالہانہ محبت ، عقید ت اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کیلئےملک بھر میں بھرپور انداز میں شکریہ پاکستان کے نام سے بھی ایک مہم کا آغاز کیاجس کی تشہیر بہت خوبصورت انداز میں اپنے چینل سےپیش کی۔۔!! کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے چھوٹے شہروں کو سجانے کیلئے سامان بھی فراہم کیا۔۔۔۔۔!! جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ورائٹی شوز، طلبہ و طالبات کے مابین تقریری، ملی نغموں اور مختلف انداز کے مقابلے بھی منعقد کرکے حواصلہ افزائی کیساتھ انعامات کی بارشیں بھی جاری رکھیں۔۔!!

اس کے علاوہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی سرپرستی کا بھی بیڑا اٹھالیا ،ہاکی کے کھیل کو دوبارہ کھیلوں کی دنیا میں روشناس کرانے کیلئے اے آروائی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا ہے ۔اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور ہاکی فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری سابق اولپمئن شہباز سینئر نے ایم او یو پر دستخط کیئے۔ ۔ سلمان اقبال نے بتایا کہ اس معاہدہ کے تحت اے آروائی اب کراچی کنگ کے بعد ہاکی کی فروغ کیلئے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کیاجائے گا اور اسکول کی سطح پر بچوں کو بھی ہاکی کی تربیت دی جائے گی۔ ۔اس سلسلے میں پہلا ہاکی کا ٹورنامنٹ ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں سات اگست سے شروع ہورہا ہے جس کا فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائے گا، شکریہ پاکستان کے سلسلے میں ایک ہفتے تک یہ ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم میںنو کھلاڑی ہوں گے۔۔!!

اے آروائی نے ایک اسکالر شپ پروگرام بھی شروع کیا ہے اس اسکالر شپ میں تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء جو ہاکی بھی کھیلنا چاہتے ہیں اے آروائی ان کی سرپرستی بھی کرے گی اور ان کو ہاکی کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ۔ہاکی فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری سابق اولپمئن شہباز سینئر نے کہا کہ ہم اے آروائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے کرکٹ کے بعد ہاکی کی بحالی کا بھی بیڑا اٹھایا ہے اس سلسلے میں ہاکی فیڈریشن قدم بہ قدم ساتھ چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کا کھیل ہمارا قومی کھیل ہے اب ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلائیں گے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رٹائرڈ محمد خالد کھوکھر کاکہناتھا کہ اے آروائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس نے ہاکی کی بحالی کیلئے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ۔شہباز سینیئرنے کہا کہ ہاکی فیڈریشن اے آروائی کے قدم بہ قدم چلے گی ۔۔!اللہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی تمام کاشوں کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے اور ان کی کوششوں سے ہمارے قومی اداروں کی فعال فرمائے آمین ثما آمین۔۔۔!!! ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے