ہیپی بھاگ جائے گی کو پاکستان میں ریلیز سے روک دیا گیا

آج ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ہیپی پھاگ جائے گی‘ کی ریلیز کو پاکستان میں بوجہ سینسر روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن کے مطابق اسلام آباد میں موجود نو رکنی فل بورڈ نے فلم کے کچھ مناظر اور جملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد سینسربورڈ کی ساری کارروائی وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے سپرد کردی گئی ہے۔

مبشر حسن کے مطابق اب فلم کی ریلیز کا فیصلہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ہی کیا جائے گا جس پر سینسر بورڈ عمل کا پابند ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ اور ان کی بیٹی مومل شیخ بھی شامل ہیں۔ یہ مومل شیخ کی پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ جاوید شیخ کو گورنر پنجاب کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔

مومل شیخ اس فلم کے بارے میں بہت پر جوش تھیں اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم سے انہیں بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

image003

سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں کچھ قابل اعتراض جملے شامل ہیں اور کئی مقامات پر پاکستان کو بھی تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے، اور سنسر بورڈ کے قوانین کے تحت پاکستان میں کسی بھی ایسی چیز کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوں۔

خیال رہے کہ اس فلم کو بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے بغیر کچھ کاٹے ہی ریلیز سرٹیفیکیٹ جاری کردیا تھا۔

image002

ہیپی بھاگ جائے گی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے رشتے سے ناخوش ہونے کی وجہ شادی والے دن گھر سے بھاگ کر ایک ٹرک میں چھپ جاتی جو پاکستان جارہا ہوتا ہے۔ اس طرح ہیپی بھی پاکستان کے شہرلاہور پہنچ جاتی ہے۔ یہاں پر ایک پاکستانی گھرانے کے ساتھ اس کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کو ایک مزاحیہ فلم کی شکل دی گئی ہے۔

فلم کی ہدایات مدثرعزیز نے دی ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں ڈیانا پنٹی، ابھی دیول، جمی شیرگل، علی فضل اور مومل شیخ شامل ہیں۔

اس سال ایک اور بھارتی فلموں ’ڈشوم‘ کو بھی پاکستانی سینسر بورڈ مسترد کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے