ریو اولمپکس: بولٹ کا مسلسل 3 طلائی تمغہ جیتنے کا ریکارڈ

ریو ڈی جینرو: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ریو اولمپکس میں 200 میٹر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے اولمپک مقابلوں میں مسلسل 3 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں یوسین بولٹ نے 200 میٹر ریس میں مقررہ فاصلہ 19.78 سیکنڈز میں طے کر کے ریو اولمپکس 2016 میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ کینیڈا کے آندرے ڈی گریس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے ریو اولمپکس 2016 میں 100 میٹر کی دوڑ جیت کر اولمپک ایونٹ میں مسلسل 3 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جمیکن ایتھلیٹ نے 2012 کے لندن اور 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتے تھے جبکہ 2012 کے لندن اولمپکس میں انھوں نے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ وہ مسلسل تین اولمپک مقابلوں میں 100 میٹر دوڑ میں 3 بار، 200 میٹر اور 100×4 میٹر دوڑ میں ایک، ایک بار ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

بولٹ نے ریس جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید منوانے کے لیے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یوسی بولٹ نے مزید کہا کہ ’میں دنیا کے عظیم کھلاڑیوں (باکسر محمد علی اور فٹبالر پیلے) کی فہرست میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد کامیاب ہوجاؤں گا‘۔ برازیل میں جاری ریو اولمپکس میں جیمکا میڈلز کی ٹیبل پر 16 ویں پوزیشن پر ہے، جس میں 5 گولڈ اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں جبکہ امریکا نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی، امریکا نے مجموعی طور پر 35 طلائی، 33چاندی اور 32 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے