باجوڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی شہید

گذشتہ ماہ سلارزئی کے علاقے میں ہی دو مبینہ شدت پسند رات کی تاریکی میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز نصب کرتے ہوئے اسی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے… پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے عزیز اللہ خان کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کی صبح باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں پیش آیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بھی سکیورٹی فورسز سے ہے یا نہیں۔ یہ قبائلی علاقہ جات میں گذشتہ تین دن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کوخیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ایسے ہی ایک دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ باجوڑ کا علاقہ سالارزئی ماضی میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں دو مبینہ شدت پسند رات کی تاریکی میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز نصب کرتے ہوئے وہ مواد پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ باجوڑ ایجنسی میں سنہ 2009 میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے بعد شدت پسندوں کو علاقے سے بے دخل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے