ایران کی بلوچستان میں مارٹر گولوں کی بمباری

بلوچستان کے ان اضلاع کے جو علاقے ایران سے لگتے ہیں وہ زیادہ تر دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہیں . پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والے مارٹرگولے گرے ہیں۔

پنجگور کے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمان نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ یہ گولے ضلع کے علاقے پروم میں گرے۔ پروم ایران کے سرحد کے قریب واقع ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارٹر کے گولے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مارٹرگولوں کی فائرنگ کے واقعہ پر متعلقہ ایرانی حکام سے باقاعدہ احتجاج کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایرانی حکام سے فلیگ میٹنگ منعقد کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں لگتی ہیں۔ ان اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔بلوچستان کے ان اضلاع کے جو علاقے ایران سے لگتے ہیں وہ زیادہ تر دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہیں۔ ان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں پہلے بھی ایران کی جانب سے راکٹ اور مارٹر کے گولے گرتے رہے ہیں۔ رابطے میں مشکلات کی وجہ سے پنجگور کے علاقے میں مارٹر گولے فائر ہونے کے واقعے پر ایرانی حکام کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے