تیری میری لو سٹوری: نہ محبت نہ کہانی

نئی پاکستانی فلم ’تیری میری لو سٹوری‘ ایک رومینٹک کامیڈی ہے جو ایشا، رامس اور نائل کی محبت کے مثلث کے گرد گھومتی ہے اور اس مثلث سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو ایک مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات مشہور مزاحیہ اداکار و ہدایت کارجواد بشیر نے دی ہیں اور کہانی بھی جواد بشیر اور احمد عبدالرحمان کی تحریر کردہ ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں محب مرزا، عشنا شاہ، عمر شہزاد، محسن عباس حیدر، احمد عبدالرحمان، عظمیٰ خان، لیلیٰ زبیری اور سلمان شاہد شامل ہیں۔

Teri-Meri-Love-Story55077476_2016817151920

تیری میری لو سٹوری فلم کی کہانی سے لے کر سکرپٹ تک، مکالموں سے لے کر اداکاری تک، اور کیمرے سے لے کر دیگر تکنیکی باریکیوں تک، ہر اعتبار سے ایک انتہائی کمزور فلم ہے۔

فلم دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جواد بشیر کے تحریر کردہ کئی سٹ کامز کو ڈھائی گھنٹوں پر محیط کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی میں کوئی ربط نہیں ہے ایک منظر کا دوسرے منظر سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ فلم میں ساؤنڈ یعنی آواز پر کوئی کام نہیں کیا گیا کیونکہ آدھی سے زیادہ فلم میں اداکاروں کے ڈائیلاگ سے زیادہ پس پردہ موسیقی کی آواز سنائی دے رہی ہے جو یقینا دیکھنے والوں پر گراں گزرتی ہے۔

Teri-Meri-Love-Story-–-Pictures-and-Details-1

فلم میں عشنا شاہ نے اور محب مرزا نے بالترتیب ایشا اور نائل کے مرکزی کرداروں میں اچھی اداکاری کی لیکن کمزور ڈائیلاگ، بے تکے کیمرہ ورک اور خراب ساؤنڈ کی وجہ سے ان کی ساری محنت ضائع ہوتی نظر آئی۔

Teri-Meri-Love-Story-–-Pictures-and-Details-3

عمر شہزاد ایک معروف ماڈل ہیں لیکن فلم میں نووارد ہونے کی وجہ سے اداکاری کے معاملے میں ان میں کافی جھجک نظر آئی۔ البتہ عظمیٰ خان اور محسن عباس حیدر نے مناسب اداکاری کی۔

maxresdefault

فلم میں جواد بشیر بھی ایک اغوا کار کے روپ میں موجود ہیں لیکن وہ کرادر اچانک ہی فلم سے کس طرح غائب ہوگیا، دیکھنے والوں کو الجھا گیا۔ ایک خاص انٹری جواد بشیر کے میوزیکل بینڈ ’ڈاکٹر اور بلا‘ کے رکن اور مشہور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی بھی ہے جو اپنے اشتہاروں کی طرح اچانک نمودار ہوتے ہیں اور ایک یا دو جملے ہی ادا کرتے چلے جاتے ہیں۔

کیمرہ دیگر پاکستانی فلموں کی طرح کلوز اپس لینے پرمرکوز رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم میں تمام اداکار بہت حسین نظر آئے ہیں لیکن فلم کی کہانی کی مناسبت سے کیمرے کا استعمال کرلیاجاتا تو مناسب تھا۔

5792615de01c3

صرف فلم کی موسیقی ہی تکنیکی اعتبار سے بہتر ہے لیکن بات پھر وہیں آجاتی ہے کہ ہدایت کار نے ان گانوں کو کہاں استمال کیا ہے اور کس طرح فلمایا ہے اور جواد یہاں پر بھی کوئی خاص کام نہ کرسکے۔ فلم کے ڈانس نمبرز کو کمزور کیمرہ ورک نے برباد کرکے رکھ دیا۔

Ushna-Shah-Upcoming-Movie-Teri-Meri-Love-Story-First-Video-Song-Release

جواد بشیر یقینا ٹیلی ویژن کی دنیا کاایک بڑا نام ہیں جو سٹ کام اور اشتہاری فلمیں بنانے میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں لیکن شاید ان کو یہ بات ابھی سمجھنا ہوگی کہ ۱۸ منٹ کے سٹ کام لکھنا اور ایک فلم تحریر کرنا دوبالکل مختلف اصناف ہیں۔ اور ڈھائ منٹ کے اشتہار اور ڈھائی گھنٹے کی فلم میں بہت فرق ہوتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے