[pullquote]لاہور میں گلوکارہ حمیرا ارشد کے سابق شوہر اداکار احمد بٹ نے عید پر بیٹے سے ملاقات کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا ،عدالت نے حمیر ا ارشد کو بچے سمیت طلب کرلیا۔[/pullquote]
لاہور کی گارڈین کورٹ نے اداکار احمد بٹ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔احمد بٹ کے وکیل اشتیاق چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو عید پر بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
عید کے پہلے دو روز بیٹا ان کی تحویل میں دیا جائے تاکہ وہ اپنے بچے کے ساتھ عید مناسکیں ، عدالت نے سماعت کے بعد کل حمیرا ارشد کو بچے سمیت طلب کرلیا اورہدایت کی کہ گلوکارہ حمیرا ارشد کل عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔