پانامالیکس سےمتعلق درخواستوں پرالیکشن کمیشن کا دائرہ سماعت چیلنج

[pullquote]وزیراعظم کے وکیل نے پاناما لیکس سےمتعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سماعت کو چیلنج کردیا، سماعت کے دوران وکلا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ۔[/pullquote]

وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات کو سن لے۔ پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اعتراض کیا کہ اتنا وقت دیا گیا مگر وزیراعظم نے جواب جمع نہیں کرایا۔یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کیا جائے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت پر پہلے فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلہ ہم نے کرنا ہے ، جلسے جلوسوں میں فیصلے نہیں ہوں گے۔ پی پی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے