انگریزی اخبار کی خبر قومی سلامتی کے منافی ہے:کور کمانڈرز کانفرنس

[pullquote]آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر کو قومی سلامتی کے منافی قرار دے دیا۔[/pullquote]

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے انگریزی روزنامے میں چھپنے والی اہم سیکورٹی اجلاس کی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ایل او سی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں بھارت کےسرجیکل اسٹرائیک کےدعوےکی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دعویٰ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادروطن کو درپیش ہر خطرے کا ہرقیمت پر دفاع کرےگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے