جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان جاری لفظی جنگ کا آج خاتمہ ہورہا ہے کیونکہ دونوں کرکٹرز آج ملاقات کرکے گلے شکوے دور کرکے اس تنازع کو ختم کردیں گے
دونوں اسٹارز کی خفیہ ملاقات ،خفیہ مقام پر ہوگی،دونوں میں صلح کرنے والوں نےمیڈیا کو دور رکھنے کی صلاح بھی دی ہے، میڈیا تند و تیز سوالات پوچھےگا،پھر سے اگر کسی کرکٹرزکی زبان پھسل گئی تو پھر ایک نیا تنازع کھڑا ہو، اسی لئے اس خفیہ ملاقات کی ویڈیو اوردونوں کپتانوں کے ویڈیو پیغامات میڈیا کوبعد میں دی جائے گی۔
آٹھ روز پہلے اس تنازع نے جنم لیا تھا جب دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی، لفظی جنگ کے بعد معاملہ عدالتی جنگ میں بدلنے والا تھا۔ لیکن رکن پارلیمنٹ اقبال محمد علی اور شاہد آفریدی کے چچا اقبال شاہ کی کوششوں سے دونوں کے درمیان دوریاں ختم ہوگئیں اور دونوں ملنے کو تیار ہوگئے