وزیر داخلہ سے دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کی ملاقات، مطالبات مان لیے گئے

وزیر داخلہ نے فورتھ شیڈول میں‌ شامل تمام افراد کے شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا اور نادرہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ فورتھ شیڈول میں شامل کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جائے گا.

دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے یہ فیصلہ دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کے ساتھ آج پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا.

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل کسی بھی فرد کی شہریت منسوخ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی انہیں ملک سے باہر سفر کرنے سے روک جائے گا.

وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں کی انتظامیہ کو مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے مل بیٹھ کر معاملات کو سلجھانے کی ہدایت بھی کی ہے .

وزیر داخلہ نے بتایا کہ فورتھ شیڈول کی فہرست از سر نو مرتب کی جائے گی اور منجمد کیے گئے بینک اکاونٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا .

وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کرنے والے وفد میں‌ علامہ محمد احمد لدھیانوی، مولانا سمیع الحق ،مولانا محمد اویس نورانی، مولانا فضل الرحمٰن خلیل، قاری محمد یعقوب شیخ،میاں‌ محمد اسلم ،مولانا سید یوسف شاہ ، اجمل خان وزیر اور دیگر شامل تھے .

خیال رہے کہ حکومت نے کچھ دن قبل فورتھ شیڈول میں‌شامل افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے تھے اور ان کے بینک اکائونٹ بھی منجمد کر دیے تھے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے