اسلامی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، ایک جاں بحق ، 28 طالبات زخمی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی بس کو بدھ کی صبح حادثہ پیش آیا جب وہ طالبات کو ان کی رہائش گاہوں سے لیکر یونیورسٹی جا رہی تھی ۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق بس کی بریک فیل ہو گئی اور بس تیز رفتاری کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ 28 طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال لے جایا گیا ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد طالبات کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا.

[pullquote]حادثہ کیسے پیش آیا ، سیف سٹی پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی ویڈیو دیکھیے.
[/pullquote]

https://www.youtube.com/watch?v=SahZNar4rPc&feature=youtu.be

جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی و صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کہ عیادت کی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا . حادثے کی وجوہات اور اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے