پشاورمیں پہلا سرکاری بلڈ سنٹر

خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام۔۔۔۔۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار انتقال خون کا مرکز قائم کردیا اب سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت خون فراہم کیا جائے گا۔۔۔

حصول خون کے لئے پریشان مریضوں کےلئے خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز قائم کردیا ہے جس کی وجہ سے اب مریضوں کو نہ ہی نجی مراکز میں خون کی سکریننگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اورنہ ہی دیگر مشکلات کا ۔۔۔۔پشاور کے پہلے سرکاری بلڈ سنٹر میں اب مریضوں کو ہرقسم کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔۔۔اور وہ بھی بلا معاوضہ۔۔۔۔جدید آلات سے آراستہ سنٹر 19 کروڑروپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے

بلڈسنٹرسےپشاور کے تمام اسپتال ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے ۔۔۔سنٹرکے لئے خون عطیہ کرنے والے رضاکاروں نے بھی اپنی خدمات پیش کردی ہیں

پشاور کے علاوہ ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل میں بھی اسی نوعیت کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے