پہلا ون ڈے: اسمتھ کے 164رنز،کینگروز فتحیاب

آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ میں 68 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

سڈنی میں کینگروز قائد نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن 92 رنز پر ہوم سائیڈ نے چار وکٹ گنواد یے، اس کے بعد کپتان نے اپنا فیصلہ درست ثابت کرنے کی ٹھانی اور کیویز کی پٹائی شروع کردی۔

اسمتھ نے 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے اور انھیں ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا۔ یہ سڈنی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ انہوں نے آسٹریلین کپتان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا جو2006 میں رکی پونٹنگ نے جنوبی افریقا کے خلاف قائم کیا تھا۔ ٹریویس ہیڈ نے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔ ینری، ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کیویز ابتدا میں ہی ٹام لیتھم اور کین ولیمسن سے محروم ہوگئے۔ جیمز نیشام نے 34 رنز بنا کر اسکور کو 126 رنز تک پہنچانے میں مارٹن گپٹل کا ساتھ دیا کولن منرو نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جو فتح کے لیے ناکافی تھی۔

مارٹن گپٹل نے 114 رنز بنائے۔کیوی ٹیم 45 ویں اوور میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلوی کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے