ہوٹل میں آگ ، کرکٹرز زخمی ، میچ ختم

کراچی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک اور یوبی ایل کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ختم کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔جس وقت ہوٹل میں آگ لگی قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے والی یونائٹڈ بینک کی ٹیم اسی میں ٹھہری ہوئی تھی ۔اس واقعے میں یوبی ایل کے دو کھلاڑی یاسیم مرتضی اور کرامت علی زخمی ہوئے ہیں۔ یاسیم مرتضی کی ایڑی میں فریکچر آیا ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے دوسری منزل سے پہلی منزل پر چھلانگ لگائی تھی جبکہ کرامت علی کا ہاتھ زخمی ہوا ہے۔

یوبی ایل کے منیجر سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے مطابق جب وہ ہوٹل پہنچے تو کھلاڑی کمروں کی کھڑکیوں سے مدد کےلیے پکار رہے تھے۔ تمام کھلاڑیوں کو طبی امداد کے بعد ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کے گھر منتقل کیا گیا جو یوبی ایل کے کپتان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یوبی ایل کی درخواست پر میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
حبیب بینک کے چار سوچھیاسی رنز کے جواب میں یوبی ایل کو تیسرے دن کھیل کا آغاز بیس رنز بغیر کسی نقصان پر کرنا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے