اسٹاک ایکسچینج43 ہزار 900 پوائنٹس کی نئی بلند سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہو گئے،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 900 کی نئی بلند سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان جاری ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزر 945 کی سطح تک دیکھا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔

گزشتہ روز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار میں 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کی امید ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے