نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 379 رنز کا ہدف

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے شہر کنبیرا میں جاری ہے جہاں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 379 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس کے تعاقب میں مہمان ٹیم کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ابھی سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے تھے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر کی سنچری اور کپتان سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش کی نصف سنچریوں کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے ایک مشکل ہدف دیا ہے۔

بارش کے سبب کھیل قدرے تاخیر سے شروع ہوا اور نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے محتاط انداز میں اننگز کی شروعات کی ہے لیکن 13ویں اوور میں ایرون فنچ 19 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ وارنر نے 119 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔انھوں کپتان سمتھ (72رنز) کے ساتھ مل کر ٹیم کو مضبوطی فراہم کی اور پھر ہیڈ (57) اور مچل مارش (76ناٹ آوٹ) کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی ٹیم بے بس نظر آئي۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے دو جبکہ بولٹ، سینٹنر اور گرانڈہوم نے ایک ایک وکٹیں لیں۔

خیال رہے کہ کپتان ولیمسن اپنا 100 ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ٹیم میں فرگیوسن کی جگہ ٹم ساؤدی آئے ہیں اور میزبان ٹیم میں سپنر زیمپا کی جگہ فاکنر کو شامل کیا گيا ہے جبکہ میکسویل اس بار بھی 11 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے میچ میں کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت اہم کامیابی حاصل کی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے