جیکب آباد میں خسر ہ کی بیماری میں 7بچے مبتلا ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ فضل محمدخارانی میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث علاقے کے معصوم بچے محمد پناہ،ردا بی بی،آنیہ ،توحید،مدثر،فرحین،امینہ سمیت کئی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
وبا کے باعث گوٹھ کے مکین سخت پریشان ہیں ۔
محکمہ صحت کی جانب سے قصبہ فضل محمد خارانی میں ٹیمیں بھیجی گئی ہیں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ نے بتایا کہ نوٹس لیا ہے مذکورہ علاقے میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔