عمران خان نے پارٹی میں "لوٹوں”کے خلاف گرینڈ آپریشن لانچ کر دیا .

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا .

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ۔

میانوالی سے ملک مطیع اللہ ، فیصل آباد سے ممتاز چیمہ، حسن مسعود ملک اور ذیشان لیاقت کو تحریک انصاف سے خارج کر دیا گیا۔

اٹک سے احسن کمبڑیال ، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری۔

اٹک ، ناروال ، فیصل آباد اور میانوالی سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت پر درجنوں افراد کی بنیادی رکنیت معطل ۔

معطل ہونے والے اراکین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

فیصل آباد سے بائو یعقوب ، میاں محمد اقبال ، میاں شفقت محمود، آفتاب بھٹی، ایاز گجر اور مس نصرت شفیق کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل۔

میانوالی سے ببلی خان ، ڈاکٹر صلاح الدین ، سید محمود شاہ ، فاروق درال اور ملک ممتاز کی بھی بنیادی رکنیت معطل۔

میانوالی سے ہی فیاض شاہ ، خورشید خٹک، غلام محمد خٹک، ظفر خان بلچ اور نادر شہروز اور ماجد کی بھی بنیادی رکنیت معطل۔

ناروال سے طارق انیس، وکیل منج اور ارشد منج کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری ۔

بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی سے رو گردانی کرنے والوں کو پارٹی سے نکال رہے ہیں۔عمران خان

نواز شریف نے سیاست میں ضمیر خریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف کروائی۔عمران خا ن

چھانگا مانگا سیاست کے موجد وزیر اعظم سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال دینا چاہتے ہیں۔عمران خان

نواز شریف ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید کر ہی اقتدار تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ عمران خان

ملک سے نظریاتی سیاست کے خاتمے میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عمران خان

نواز شریف اور ان کے بد ترین طرز سیاست اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو خریدنے کے لیئے کوئی ضمیر میسر نہیں آئے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے