سیلفی بھی وزن کم کرنے میں مددگار

سب ہی جانتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے، جیسے کم کھانا کھانا، ورزش کرنا، جنک فوڈ سے خود کو دور رکھنا اور معلوم نہیں کیا کیا، لیکن جو بات سب کو معلوم نہیں، وہ یہ ہے کہ سیلفی لینا بھی وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

ویسے تو وزن کم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ضروری ہے لیکن اسپین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اپنی تصویر لینا بھی آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

وجہ یہ ہے کہ روزانہ اپنی تصویر لینے اور اسے دیکھنے سے آپ کا وزن کم کرنے کا حوصلہ بڑھے گا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جب آپ تصاویر میں خود کو ہر روز وزن کم کرتے دیکھیں گے تو یہ آپ کو مزید وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔

لوگ سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر زیادہ سے زیادہ اسی لیے شیئر کرتے ہیں کہ ان کی تعریف ہو اور اب ایسی بہت سی ایپلیکیشنز بھی موجود ہیں جہاں لوگ اپنے وزن کم کرنے کی تصویری کہانی دیگر لوگوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

گزشتہ سال جسٹن میک کیبے نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے وزن کم کرنے کی تصاویر اور کہانی لوگوں سے شیئر کی تھی جس کے بعد مزید لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھا۔

انہوں نے محنت کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اپنی تصاویر لے کر 124 پاؤنڈ وزن کم کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے