نوکیا اپنی سب سے بڑی ڈیوائس متعارف کرانے کے لیے تیار

فن لینڈ کی کمپنی نوکیا اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیوائس آئندہ ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرانے جارہی ہے۔

ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ نوکیا کی جانب سے اگلے ماہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ٹیبلیٹ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس 18.4 انچ اسکرین کی ہوگی یعنی جدید لیپ ٹاپس سے بھی کافی بڑی۔

یہ تو پہلے ہی سامنے آچکا ہے کہ نوکیا کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران کم از کم ایک نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مگر یہ ٹیبلیٹ ممکنہ طور پر 2560×1440 یو ایچ ڈی ڈسپلے، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگی۔

اسی طرح 12 میگا پکسلز کا رئیر کیمرہ الٹرا ایچ ڈی 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ آٹو فوکس اور ٹچ فوکس جیسے فیچرز بھی ہوں گے اور ہاں فرنٹ پر بھی بارہ میگا پکسلز کا ہی کیمرہ ہوگا۔

اس وقت مارکیٹ میں بڑی اسکرین والے ٹیبلیٹس متعارف نہیں کرائے جارہے ہیں یہاں تک کہ ایپل کا آئی پیڈ پرو بھی 12.9 انچ اسکرین سے بڑا نہیں۔
images
یعنی نوکیا مارکیٹ میں موجود اس خلاءکا فائدہ اٹھا کر ٹیبلیٹ مارکیٹ میں بھی اہمیت حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے بعد نوکیا نے گزشتہ دنوں اپنا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا سکس متعارف کرایا تھا جو کہ صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اس فون کے تمام سیٹس محض ایک منٹ میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے