وقار ذکاء پر تشدد، آخر کیا وجہ بنی…

کراچی: نجی ٹی وی چینل پر ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے والے وقار ذکاء نے خود پر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرادیا۔

کراچی میں مقدمہ درج کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وقار ذکاء نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

وقار ذکاء کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ شب دو بجے کے قریب ایک کیفے میں ڈنر کے لیے موجود تھے جہاں چند لڑکوں سے ان کی بحث ہوگئی، لڑکوں نے انہیں کیفے سے باہر بلایا۔

وقار ذکاء کے مطابق جب وہ کیفے کے باہر گئے تو دیکھا کہ 10 گیارہ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے اور ایک لڑکے نے ان پر تشدد شروع کردیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران گارڈز نے ان کے اوپر مبینہ طور پر اسلحہ بھی تانا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

وقار ذکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘اگر مجھ پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ میں نے کسی لڑکی کو چھیڑا یا ایسی کوئی بھی حرکت کی تو میرے خلاف شکایت درج کرائی جاتی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھ پر تشدد کی جو وڈیو گردش کررہی ہے اس میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ وہ لڑکا یہ کہہ رہا ہے کہ وقار ذکاء تم جو بھرم ٹی وی پر مارتے ہو وہ یہاں مار کر دکھاؤ’۔
zaka
وقار ذکاء کے مطابق بعد ازاں رات کو تقریبا 4 بجے کے قریب جب انہوں نے ان لڑکوں کو ڈھونڈا اور ان سے رابطہ کرکے ایک مقام پر بلایا تو لڑکوں نے کہا کہ ‘ہم سے غلطی ہوگئی ہے ہمیں معاف کردیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘جب میں نے لڑکوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ سب انہوں نے ایک شرط کو پورا کرنے کے لیے کیا’۔

وقار ذکاء کے مطابق انہوں نے لڑکوں سے کہا کہ بات ختم کرتے ہیں لیکن جو وڈیو آپ لوگوں کے پاس ہے اسے ڈیلیٹ کردیں اور آگے نہ پھیلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجائے اس کے ان لڑکوں نے وڈیو اگے دوستوں کو بھیج دی اور کہا کہ ‘دیکھو ہم نے وقار ذکاء کو کیسے مارا ہے، اب دیکھتے ہیں اس کی میڈیا پاور کتنی ہے’۔

وقار ذکاء کے مطابق وڈیو آگے بھیجنے کے بعد انہوں نے خود پر تشدد کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

ٹی وی میزبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے انہیں چند روز بعد حلب جانا تھا لیکن اب وہ پہلے اس معاملے کو نمٹائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے