حافظ سعید کی نظر بندی کیوں؟

حافظ سعید صاحب یا کسی بھی سیاسی موقف رکھنے والے راہ نما کی نظر بندی بے تکی بات اور ڈنگ ٹپاو قسم کا اقدام ہے اور سیاسی وعسکری قیادت کی اصل ذمہ داری سے توجہ ہٹانے کا حیلہ ۔ جو کام کرنے کے ہیں، وہ یہ ہیں۔

۱۔ ہمسایہ ملکوں میں پراکسی وار کا سلسلہ پوری ایمان داری سے بند کیا جائے اور کشمیریوں کی حمایت کو اخلاقی اور سیاسی سپورٹ تک محدود کیا جائے۔

۲۔ ملک میں عسکری عزائم اور اہداف رکھنے والی نجی تنظیموں کی گنجائش اور جواز کا سلسلہ ختم کیا جائے اور اس رجحان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

۳۔ اگر کوئی گروپ ملکی وبین الاقوامی قانون کے خلاف کہیں بھی عسکری کارروائیوں میں ملوث ہے تو اس کے خلاف خود قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ایسے عناصر کو تحفظ دینے کی روش سے توبہ کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے