‘رئیس’ کی کامیابی کا جشن: ماہرہ کی غیر موجودگی سے ٹیم افسردہ

شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’بہت جلد باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کما لے گی، اور اس کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں ایک پارٹی منعقد کی گئی، تاہم اگر کوئی اس پارٹی میں شامل نہیں ہوپایا تو وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان تھیں۔

ماہرہ خان کی غیر موجودگی فلم ‘رئیس’ کی ٹیم کو بے حد محسوس ہوئی۔

فلم ‘رئیس’ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ ماہرہ خان کی کمی اس پارٹی میں محسوس ہوئی۔

اس کے جواب میں ماہرہ نے لکھا کہ انہیں بھی سب کی بےحد یاد آئی۔

فلم ‘رئیس’ میں آئٹم سانگ کرنے والی سنی لیون نے بھی ہندوستان میں ماہرہ خان کے ایک مداح کو بتایا کہ ‘ہم نے ویڈیو کے ذریعے ماہرہ خان سے بات کی، انہوں نے فلم میں بہترین کام کیا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے