سوزوکی نے ‘کلٹس’ کی بکنگ بند کردی

گاڑیاں بنانے والی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنے ماڈل ‘سوزوکی کلٹس’ کی بکنگ بند کرنے کااعلان کردیا۔

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اعظم مرزا کی جانب سے آتھورائرڈ ڈیلرز کو جاری کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم سوزوکی کلٹس کی بکنگ فوری طور پر یکم فروری سے بند کررہے ہیں لہٰذا سیلز ٹیم اور صارفین سے درخواست ہے کہ وہ کلٹس کی مزید بکنگ نہ کریں’۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘اب تک بک کیے جانے والے تمام آرڈرز کو پورا کیا جائے گا تاہم یکم فروری سے کوئی نئی بکنگ نہیں لی جائے گی’۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے پلانٹ کا دورہ کیا تھا۔

اس دوران کمپنی نے سینیٹ کمیٹی کے وفد کو اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مارچ 2017 تک اپنے ماڈل ’کلٹس‘ کی جگہ سیلیریو Celerio 1000 سی سی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سوزوکی نے سن 2000 میں اپنے ماڈل ’خیبر‘ کی جگہ ’کلٹس‘ متعارف کرائی تھی جو خاصی کامیاب رہی تھی۔

سوزوکی نے مقامی سطح پر اپنے ماڈل مہران 800 سی سی کو 2018 تک سوزوکی آلٹو 660 سی سی سے تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے