موبائل سینما: شرمین عبید کا نیا پراجیکٹ

اگر آپ کے علاقے میں کوئی سینما گھر نہیں تو پریشان نہ ہوں کیوں کہ شرمین عبید چنائے کی پروڈکشن کمپنی بہت جلد اپنا نیا پراجیکٹ لانچ کرنے جارہی ہے جس کا نام ‘دیکھ مگر پیار سے’ رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو سینما کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس موبائل سینما کے ذریعے پاکستان کے اُن علاقوں میں عوام کو محظوظ کیا جائے گا، جن کے پاس فلمیں دیکھنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔

شرمین عبید چنائے پروڈکشن طویل عرصے سے اپنی فلموں کی نمائش پاکستان میں کررہی ہے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ پاکستان کے چند چھوٹے شہروں میں عوام کو چند ہی کمیونٹی سینٹرز اور ایسی جگہیں میسر ہیں جہاں وہ فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارا ‘دیکھ مگر پیار سے’ پراجیکٹ بڑی تعداد میں عوام کے سامنے فلموں، میوزک اور اینیمیشن کا تعارف کروا سکتا ہے، ہم اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور اس کے ذریعے پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں کے فلم سازوں کے کام کو بھی شائقین کے سامنے پیش کیا جائے گا’۔

اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ‘دیکھ مگر پیار سے پراجیکٹ پاکستان کے تمام صوبوں میں سفر کرے گا، جس کا آغاز رواں سال مارچ میں کراچی سے کیا جائے گا، ہم ایک ایسے راستے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں یہ موبائل سینما اُن لوگوں تک جاسکے جن کے پاس فلمیں دیکھنے کے مواقع نہیں، امید ہے اس سے معاشرے میں کچھ مثبت تبدیلی آئے گی’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے