امریکہ میں حجاب … عالمی دن

امریکی شہر نیو یارک میں حجاب کا پانچواں عالمی دن منایا گیا جس میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے بھی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
_93920898_20170201_134100
امریکی شہر نیو یارک میں حجاب کا پانچواں عالمی دن منایا گیا۔
_93920894_jewishamerican-bradlander-councilmemberاس موقع پر سٹی ہال کے باہر ایک ریلی میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو، یہودی، عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔
_93920841_samiabutt-hijabrallyorganiser
ریلی کی ایک منتظم پاکستانی امریکی خاتون سمیعہ بٹ کہتی ہیں کے اس حجاب ریلی کے ذریعے عام امریکیوں کو حجاب کے بارے میں اور مسلمانوں کے بارے میں بہتر آگاہی بھی مقصد ہوتا ہے۔
_93920892_sunitaviswanath-hinduamerican-worldhijabday
ایک ہندو امریکی خاتون سنیتا وشواناتھ بھی حجاب پہن کر ریلی میں شامل ہوئیں اور اپنے مذہبی اشلوک پڑھ کر سب ہی سے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی اپیل کی۔
_93920893_helenrosenthal-jewishamerican-citycouncilmember
یہودی خاتون کونسل ممبر ہیلن روزینتھل بھی حجاب پہن کر مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پہنچی تھیں۔
_93920899_rebecca-hijabday
روزینتھل نے کہا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ملک میں حالات خراب ہوئے ہیں اس لیے مسلمانوں کے ساتھ سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔
_93921452_amalelsokary-nypd-muslimpoliceofficer
ریلی میں نیو یارک کی ایک مسلمان پولیس اہلکار بھی شامل ہوئیں جنھیں حجاب پہننے کے سبب کچھ ماہ قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے