اسلام آباد یونائیٹڈ کی 7 وکٹوں سے فتح

پاکستان سپر لیگ 2017 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں اسے 14 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان کا نقصان اٹھانا پڑا، جو صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

جلد پہلی وکٹ کھونے کے بعد ڈیوائن اسمتھ اور بریڈ ہیڈن نے عمدہ شراکت فراہم کی جس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری اننگز کا کھیل جب 9.4 اوورز تک پہنچا تو بارش ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا، تاہم تھوڑی دیر بعد ہی کھیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کو 18 اوورز تک محدود کردیا گیا، جبکہ اس کا ہدف بھی کم ہو کر 173 رنز ہوگیا۔

بریڈ ہیڈن اور ڈیوائن اسمتھ کے درمیان 114 رنز کی بڑی شراکت قائم ہوئی، جس کے بعد 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنانے والے بریڈ ہیڈن کرس جورڈن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ 166 کے مجموعے پر گری جب ڈیوائن اسمتھ 55 رنز کی شاندار کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آخری اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام یونائیٹڈ نے میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

شین واٹسن 13 گیندوں پر 26 رنز جبکہ سیم بلنگز 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں کامران اکمل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کے پہلے میچ میں مصباح الحق نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

محمد عرفان نے ایونٹ کی پہلی گیند پر محمد حفیظ کو آؤٹ کر کے کھلبلی مچا دی لیکن اس کے بعد کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔

انہوں نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس کی بدولت پشاور زلمی نے 10ویں اوور میں 100 رنز مکمل کیے، تاہم پھر ڈیوڈ ملان 43 رنز بنا کر شان واٹسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

این مورگن کریز پر چند باؤلوں سے زیادہ نہ ٹک سکے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

وہ محمد سمیع کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ڈیرن سیمی تھے جو 7 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

شاہد آفریدی کے میدان میں آتے ہی شائقین نے پرجوش انداز میں نعرے لگائے، تاہم وہ بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنانے کے بعد 197 رنز کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شین واٹسن کی اگلی ہی گیند میں حارث سہیل بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔

افتخار احمد صفر اور حسن علی 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے کرس جورڈن 10 گیندوں میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شین واٹسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عرفان اور محمد سمیع نے 2، 2 جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، آئن مورگن، ھارث سہیل، کامران، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، حسن علی، جنید خان

اسلام آباد یونائیٹڈ: مصباح الحق(کپتان)، شرجیل خان، شین واٹسن، ڈیوین اسمتھ، سیم بلنگز، بریڈ ہیڈن، عماد بٹ، عمران خالد، سعید اجمل، محمد عرفان، محمد سمیع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے