افغانستان سے داخلے کی کوشش، 15 دہشت گرد ہلاک

پشاور: افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 مبینہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خیرایجنسی سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں لے کر ان پر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پاکستانی حکام نے ایک دن قبل ہی افغانستان سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پر گولی چلانے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جب کہ افغانستان سے متصل سرحد پر سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک گیر آپریشن کا آغاز سیہون حملے کے بعد کیا گیا، جس میں 88 افراد ہلاک جب کہ 340 زخمی ہوئے تھے، اس سے قبل لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنےہونے خودکش حملے میں بھی 15 افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستانی حکام اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ حملوں میں افغانستان میں موجود جماعت الاحرار ملوث ہے۔

اس حوالے سے پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی افغانستان کے ساتھ احتجاج کیا، جب کہ پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے افغان حکومت سے 76 دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب کشیدہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاک افغان سرحد کے قریب مقیم آبادی کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب آبادی کو نقل مکانی کی ہدایت جاری کردی گئی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا، جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے