یہودی قبروں کی مرمت کیلیے مسلمانوں کی اپیل، 85 ہزار ڈالر جمع

امریکہ کی ریاست مزوری میں یہودی قبرستان کو تباہ کیےجانے کے بعد امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس قبرستان کی مرمت کرانے کے لیے 85 ہزار ڈالر جمع کیے ہیں۔اس پراجیکٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 20 ہزار ڈالر رقم مانگی تھی جبکہ ان کو چار گنا زیادہ رقم ملی ہے۔امریکی مسلمانوں کے فنڈ اکٹھے کرنے کے پراجیکٹ نے اس ‘متبرک جگہ کی تعمیر نو’ کے لیے چندہ مانگنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں پیر کے روز یہودیوں کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا۔

اس قبرستان کی مرمت کے لیے فنڈ کی اپیل لنڈا اور طارق المسیدی نے کی تھی اور ان کو تین ہزار افراد نے رقم بھیجی جو کہ کُل 85 ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔پیر کے روز امریکہ میں 11 یہودی کمیونٹی سینٹرز بشمول ہیوسٹن، شکاگو اور ملووکی کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔گذشتہ ہفتے 17 امریکی ریاستوں میں قائم 27 یہودی سینٹرز کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔تاہم ان دھمکیوں کے بعد ان سینٹرز میں سے بم برآمد نہیں ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے