یوٹیوب نے بڑا سنگ میل طے کرلیا

اگر تو آپ دن میں کئی گھنٹے یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں گزارتے ہیں تو آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں جو گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر روزانہ ایک ارب گھنٹوں سے زائد وقت تک کچھ نہ کچھ دیکھتے ہیں۔

جی ہاں یہ اعلان گوگل کی اس سائٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایک ارب گھنٹے سے زائد وقت تک صارفین روزانہ اس ویڈیو سائٹ پر گزارتے ہیں اور یہ سنگ میل درحقیقت گزشتہ برس حاصل کرلیا گیا تھا۔

تاہم کمپنی کی توجہ لوگوں کے یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھنے کے وقت کی طوالت پر مرکوز تھی اور مجموعی ویوز کو پیش نظر نہیں رکھا گیا تاکہ جانا جاسکے کہ لوگ کس حد تک کسی ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اعدادوشمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ یوٹیوب کے صارفین میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ نئی مارکیٹیں اس کا حصہ بن رہی ہیں۔

یعنی صارفین یہاں روزانہ ویڈیوز کے لیے اتنا وقت صرف کرتے ہیں جو کہ ایک لاکھ برسوں کے برابر ہے اور ان میں سے پچاس فیصد سے زائد موبائل فون پر ان ویڈیوز کو دیکھتے ہیں۔

اس سے انکار ممکن نہیں کہ اس وقت یوٹیوب سب سے بڑا ویڈیو پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین کی تعداد اور ویڈیوز کے وقت میں مزید اضافہ ہی ہوگا کیونکہ یہاں پر موبائل لائیو اسٹریمنگ کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے