پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاروباری شراکت داروں اور کمپنیوں کیلئے مختص ٹکٹوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے اور بقیہ جمعرات کو بینکوں میں فروخت کردیے جائیں گے۔

البتہ اضافی ٹکٹوں کی قیمتیں کیا ہوں گی یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کیونکہ اس سے قبل فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد 500 روہے سے 12ہزار روپے تک تھی۔

بدھ کو جب ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کیے گئے تھے تو شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کیلئے انتہائی جوش و خروش دیکھنے کو ملا جبکہ آن لائن ٹکت فوری طور پر فروخت ہو گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کے متمنی شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹ کے حصول کیلئے امڈ آئی لیکن ٹکٹوں کی کم تعداد کے سبب اس موقع پر اکثر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایک بینک آفیشل کے مطابق انہیں 500روپے والے صرف دس ٹکٹ ملے ہیں۔

فائنل کیلئے سب سے زیادہ 500روپے والے ٹکٹ کی مانگ ہے جو مارکیٹ میں نایاب ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں بلیک ٹکٹ فروخت کرنے والے بھی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے 500 والے ٹکٹ نایاب ہونے کے سوال پر کہا کہ 500 روپے والے صرف 4ہزار ٹکٹ تھے جس میں سے 1500 پانچوں فرنچائز لے گئیں جبکہ بقیہ بک گئے۔

ادھر لوگوں نے 500 والے ٹکت کی عدم دستیابی اور بقیہ ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شائق نے کہا کہ 15 سے 20ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص 8ہزار روپے کا ٹکٹ کس طرح خریدے گا، پی ایس ایل انتظامیہ کو ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنی چاہیے تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے