خوبصورت نظر آنے کا طریقہ پریانکا چوپڑا سے سیکھیں

کیا آپ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی سے متاثر ہیں، اور ان کے جیسا نظر آنا چاہتی ہیں؟

ویسے تو اداکارائیں اپنی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے بہت سے مہنگے بیوٹی پروڈکٹس کا استتمال کرتی ہیں، جنہیں خریدنا شاید سب کے بس کی بات نہیں، لیکن پریانکا چوپڑا نے اپنی خوبصورت جلد، اور بالوں کا ایک ایسا راز سب کے ساتھ شیئر کیا ہے، جسے ہر خاتون بہت آرام سے اپنا سکتی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو کے ذریعے ہونٹ، جلد اور بالوں کو فریش اور خوبصورت رکھنے کے لیے ایسے ٹوٹکے بتائے، جن پر ہر کوئی عمل کرنا چاہے گا۔

اس ویڈیو میں پریانکا نے نہایت آسان چیزوں کا استعمال کیا جن میں انڈا، دہی، لیموں وغیرہ شامل ہیں۔

اداکارہ کے مطابق اپنی بالوں میں سے خشکی کو ختم کرنے کے لیے دہی، شہد اور انڈا ہی کافی ہے۔

یقیناً پریانکا کی اس ویڈیو سے تما خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے، تو پریانکا اس وقت اپنے امریکی ڈرامے ‘کوائنٹیکو’ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے