پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکوں گا، شاہد آفریدی

پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شاہد آفریدی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے دوران شاہد آفریدی نے بلے باز کیرون پولارڈ کے ایک زور دار شاٹ کو کیچ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے اور ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

بوم بوم آفریدی نے بھی زخمی ہونے کے باعث پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا، ‘میرے ہاتھ پر 12 ٹانکے آئے ہیں اور ڈاکٹرز نے مجھے 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے، شدید ترین خواہش کے باوجود بھی میں پی ایس کا فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔

afridi

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

شاہد آفریدی متعدد مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور پشاور زلمی کی کامیابی کے بعد ان کی یہ خواہش پوری ہونے کو تھی تاہم زخمی ہونے کے باعث اب وہ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے۔

انجری کے بعد شاہد آفریدی نے مداحوں کے لیے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ لاہور میں فائنل کھیلوں لیکن انجری کے باعث میں لاہور میں فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے دس دن آرام کے لیے کہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ لوگوں نے پی ایس ایل کو انجوائے کیا ہوگا، اس بار کا پی ایس ایل گزشتہ سے بہت بہتر تھا۔

انھوں نے کہا کہ میرے لیے پی ایس ایل بہت بڑا چیلنج تھا، جو پرفارمنس میں نے دی، امید کرتا ہوں کہ شائقین کو پسند آئی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے