سید نور کی ‘آئینہ 2’ کے ساتھ واپسی

پاکستانی ہدایت کار سید نور نے معروف اداکارہ شبنم اور ندیم بیگ کو اپنے نئی فلم ‘آئینہ 2’ میں کاسٹ کرلیا۔

فلم ساز کے مطابق وہ کافی عرصے سے یہ فلم بنانا چاہتے تھے اور اب بالآخر ان دونوں معروف اداکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سید نور کا کہنا تھا ‘شبنم صاحبہ نے فلمی دنیا میں واپسی اختیار کی ہے اور ہم ان کا استقبال کرتے ہیں، میں نے کراچی میں شوٹنگ کے دوران ان سے کئی مرتبہ ملاقات کی، ہم ندیم صاحب کے گھر پر بھی ملے تھے، وہاں ہم سب نے فلم ‘آئینہ 2’ کے حوالے سے بات کی اور ایک پرانے پروڈیوسر بھی اس کا حصہ بن گئے، ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ اس فلم کو ضرور بننا چاہیے، میں اس فلم کو شبنم اور ندیم کے ساتھ ہی بنانا چاہتا ہوں’۔

تاہم سید نور اس فلم کو کچھ الگ انداز میں بنانا چاہتے ہیں، ان کے مطابق ‘یہ فلم مستقبل کی عکاسی کرے گی، لیکن کچھ پرانے لمحات کو بھی پیش کیا جائے گا، جس کے لیے کاسٹ میں نئے اداکار بھی شامل کیے جائیں گے’۔

سید نور کو امید ہے کہ ان کی اس فلم کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مثبت شکل دنیا بھر میں پیش کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا ‘ہم پاکستانی فلم انڈسٹری میں اُن فلموں کو واپس لے کر آنا چاہتے ہیں، جن سے ہماری نئی نسل کچھ سیکھ سکے، شاید ہم پاکستان میں کچھ نئی اور بہتر انٹرٹینمنٹ کو فروغ کرسکیں’۔

فلم ‘آئینہ 2’ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

1977 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آئینہ’ کا شمار پاکستان کی کامیاب فلموں میں کیا جاتا رہا ہے، جس میں ندیم اور شبنم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے