پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ، وکیل جاں بحق

شبقدر: پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک معروف وکیل کو قتل کردیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شبقدر میں ایک پولیس افسر خالدخان نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے وکیل محمد جان گگیانی پر فائرنگ کردی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار تھے۔

خالد خان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں محمد جان گگیانی شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے اس واقعے کو مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جارہا ہے۔

خالد خان نے بتایا کہ محمد جان گگیانی ایک معروف قانون دان تھے اور وہ قومی وطن پارٹی سے وابستگی رکھتے تھے۔

کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے مبینہ طور پر قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شبقدر قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے قریب ضلع چارسدہ میں واقع ہے جہاں گزشتہ ہفتے خود کش بمباروں نے ضلع کچہری پر حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 خود کش حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

اس واقعے کی ذمہ داری بھی کالعدم گروپ جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے