پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے میں ایک رن سے شکست دی تھی جبکہ
پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو 24 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچی تھی۔

’چیرمین نے کہا پرفارمنس دیتے رہو ضرور موقع ملے گا‘

شاہد آفریدی زخمی، فائنل نہیں کھیلیں گے

پی ایس ایل: پشاور زلمی کی فتح، فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ

پشاور زلمی کو فائنل میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو کراچی کنگز کے خلاف پلے آف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیمیولز، کرس جارڈن اور ڈیوڈ ملان فائنل کے لیے دستیاب ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں اپنے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں جن میں کیون پیٹرسن، رائلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ اپنے سکواڈ میں جنوبی افریقہ کے مورنی وان وک، بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا، شان ارون اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمرٹ کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کو توقع ہے کہ تجربہ کار غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل سے دستبردار ہونے کے باوجود ان کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم مسلسل دوسرے سال فائنل میں پہنچی ہے۔ گذشتہ سال اسے اسلام آباد یونائٹڈ نے فائنل میں شکست دی تھی۔

لاہور میں دوسال بعد کسی بڑے میچ کے انعقاد کے موقع پر شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے