فیس بک میسنجر کی اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی

فیس بک نے گزشتہ سال اپنا نیا لائیک بٹن ری ایکشنز متعارف کرایا تھا جسے اس سوشل میڈیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ قرار دیا گیا تھا اور اب یہ فیچر میسنجر میں بھی آنے والا ہے۔

جی ہاں فیس بک اپنے ری ایکشنز بٹن کو اب میسنجر میں بھی سامنے لانے والی ہے۔

فیس بک نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے انفرادی پیغامات میں ری ایکشنز کے اضافے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ فیچر ایپل کے آئی جیسج سسٹم یا سلیک کے ٹیم چیٹس جیسا ہوگا۔

اس آزمائش کے دوران وہ تمام آئیکون دیئے گئے ہیں جو عام فیس بک پوسٹ یعنی پانچ ایموشنز اور روایتی لائیک، مگر اس کے ساتھ ساتھ نیچے کی جانب انگوٹھا بھی دیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ فیس بک کے ‘ڈس لائیک’ بٹن کے قریب ہے اور پہلی بار حقیقی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سے کسی معاملے پر لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مدد ملے گی۔

فیس بک کے مطابق اس وقت محدود تعداد میں صارفین میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ فیچر رواں سال کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے