پی ایس ایل فائنل: اچھے آغاز کے بعد زلمی کو پہلا نقصان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اچھے آغاز کے بعد پشاور زلمی کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔

کامران اکمل نے ذوالفقار بابر کے پہلے اوور میں تین چوکے لگا کر زلمی کو عمدہ آغاز فراہم کیا جبکہ دوسرے اوورز میں ڈیوڈ ملان نے انور علی کی خبر لیتے ہوئے 15 رنز بٹورے۔

تاہم اننگز کے پانچویں اوور میں غیر ملکی ریاد امرت نے ڈیوڈ ملان کی وکٹیں بکھیر دیں، انہوں نے 17 رنز بنائے۔

اب تک زلمی نے 5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد ٹاس جیت کر پشاورزلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاورزلمی نے فائنل کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے تاہم نئے آنے والے کھلاڑیوں میں ایلٹن چیگنبورا کو حتمی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، کامران اکمل، خوش دل شاہ، مارلن سیمیولز،افتخار احمد ، حسن علی، محمد اصغر، کرس جارڈن، وہاب ریاض

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، مورنے وین ویک ، احمد شہزاد، انعام الحق، شین اروائن، ریادایمرت، سعد نسیم، حسان خان، انور علی، ذوالفقار بابر، محمد نواز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے