پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کا آئندہ ماہ اہم فیصلے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی مینجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔

پاکستان ٹاسک فورس کے چیرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوینٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی مینجرز بھی پاکستان میں موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے