شام،دمشق میں دو دھماکے، 46افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق میں دو دھماکوں میں 46افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق دمشق کے علاقے باب الصغیر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کا نشانہ قریب سے گزرتی زائرین کی بس بنی جبکہ دوسرا دھماکا خودکش تھا جس میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔

ان دو دھماکوں میں درجنوں افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عراقی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دمشق میں ہونےوالے دھماکوں میں 40عراقی زائرین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے