وینا نے اسد کی وجہ سےاپنا کیریئر عروج پر چھوڑا، وکیل

وینا ملک کے وکیل علی احمد کا مزید کہنا ہے کہ وینا کے مطابق اپنے شوہر اسد کی وجہ سے انہوں نے اپنا کیریئر عروج پر چھوڑا، لیکن اسد کا رویہ وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہوتا رہا۔

وکیل علی احمد کا مزید کہنا ہے کہ ویناملک کو اسد کی وجہ سے نفسیاتی تشدد کا سامنا رہا، اسد نے وینا کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کیا، عجیب سا رویہ اپنایا، وینا نے اپنے والدین کے ذریعے اسد کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کاکہا۔

وینا ملک کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسد وینا پرنفسیاتی تشددکرتاتھا، اسد کی طرف سے وینا ملک کو گھرکے اخراجات کے لیے پیسے بھی نہیں ملتے تھے، اسد اپنی زندگی بھی وینا ملک کے خرچے پر گزار رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے